0
Tuesday 19 Feb 2019 13:50

سعودی ولی عہد کی آمد نامنظور، وال چاکنگ کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج، تلاش شروع

سعودی ولی عہد کی آمد نامنظور، وال چاکنگ کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج، تلاش شروع
اسلام ٹائمز۔ ملتان پولیس نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد نامنظور کے حوالے سے مختلف دیواروں پر وال چاکنگ کرنیوالے پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقہ شاہ شمس پارک، بی زیڈ پولیس کے علاقہ بوسن روڈ ایمرسن کالج، کوتوالی پولیس کے علاقہ چونگی نمر9، شمس آباد کالونی میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل ملازم محی الدین کے گھر اور نیو ملتان پولیس کے علاقہ قذافی چوک پر امام بارگاہ ابوالفضل کی بیرونی دیواروں پر نامعلوم افراد نے سعودی ولی عہد کی پاکستان میں آمد نہ منظور اور NO WELCOME BIN SULEMAN کی وال چاکنگ کی ہوئی تھی، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش