0
Tuesday 19 Feb 2019 16:22

محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن پر عالمی بینک نے فنڈنگ روک دی

محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن پر عالمی بینک نے فنڈنگ روک دی
عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے جاری کئی منصوبوں پر فنڈنگ روک دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2013ء میں عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت عالمی بینک سندھ میں تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے فنڈنگ کر رہا تھا۔ عالمی بینک نے محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے دو سال کے دوران 55 ارب روپے جاری کئے تھے۔ معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو انتظامی و مالی معاملات اور اساتذہ کے بہتر معیار پر خرچ کیا جانا تھا۔ اس کیلئے 17 گریڈ کے نئے کیڈر کے افسران تعینات ہونے تھے، لیکن محکمہ تعلیم پرانے کیڈر کے افسران کا تبادلہ کرکے ان ہی سے کام لیتا رہا۔

عالمی بینک نے کئی بار اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا، لیکن محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے۔ جس کے بعد عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ کے کئی منصوبوں کو فنڈز روک دی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی بینک نے رواں سال کیلئے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی ہے، اساتذہ کی تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے، تاہم اس میں بھی کمی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 778805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش