0
Tuesday 19 Feb 2019 17:42

پی ٹی آئی کو اقتدار تو مل گیا لیکن ابھی تک وہ کنٹینر کی سیاست سے باہر نہیں نکلے ہیں، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی کو اقتدار تو مل گیا لیکن ابھی تک وہ کنٹینر کی سیاست سے باہر نہیں نکلے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہر معاملے پر احتجاج کو ترجیح دیتے ہیں، انہیں اقتدار تو مل گیا لیکن ابھی تک وہ کنٹینر کی سیاست سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے وزیراعلیٰ کو لکھا گیا خط میڈیا سے پہلے وزیراعلیٰ کو بھی دے دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا، شہر میں بعض افراد کے قتل اور امن و امان سے متعلق صورتحال کا وزیراعلیٰ سندھ نہ صرف نوٹس لے چکے ہیں بلکہ متعلقہ پولیس حکام کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سمجھتے ہے کہ احتجاج انکا بنیادی حق ہے لیکن مسائل پر بات کرنے کا فورم سندھ اسمبلی ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار تو مل گیا ہے مگر وہ کنٹینر سیاست سے باہر نہیں نکلتے، تحریک انصاف کے اراکین نہیں چاہتے کہ مسائل حل ہوں وہ ہر معاملہ پر دھرنا سیاست کرنا چاہتے ہیں، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے مسائل پیش کرتے آج وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا کیا سبب ہے، وہ چاہتے ہیں کہ صورتحال خراب ہو سڑکیں بند ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 778809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش