QR CodeQR Code

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مختلف دفاتر کا اچانک دورہ

19 Feb 2019 18:12

اچانک دورے میں امیر احمد شیخ نے ناظم آباد تھانے میں صفائی کی ناقص صورت حال اور اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد میں پولیس اہلکاروں کی بے قاعدگیوں پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں وردی درست ہونے کی بناء پر تھانے کے 3 اور ٹریفک سیکشن کے ایک اہلکار کو انعامات بھی دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر احمد شیخ نے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا، ایک پولیس افسر کے عہدے میں تنزلی، کئی کے خلاف سخت کارروائی، متعدد اہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد، ناظم آباد تھانہ اور ٹریفک پولیس کے دفاتر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر احمد شیخ نے اچانک دورہ کیا۔ ناظم آباد تھانے میں صفائی کی ناقص صورت حال اور اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد میں پولیس اہلکاروں کی بے قاعدگیوں پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں وردی درست ہونے کی بناء پر تھانے کے 3 اور ٹریفک سیکشن کے ایک اہلکار کو انعامات بھی دیئے۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد میں سو روپے کے بجائے دو سو روپے این او سی فیس وصول کرنے والے اہلکار کو شوکاز نوٹس جبکہ انچارج سب انسپکٹر ساجد مصطفیٰ کو معطل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 778815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778815/ایڈیشنل-آئی-جی-کراچی-کا-مختلف-دفاتر-اچانک-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org