QR CodeQR Code

بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

19 Feb 2019 18:26

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ پاکستان مسلمانوں کا وہ قلعہ ہے جسے ساری دنیا کے مسلمان دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آج وزیراعظم عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔ جنگ ہو یا امن عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے  ویڈیو پیغام میں بھارت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، پھر نہ گھاس اُگے گی، نہ چڑیاں چہکیں گی، نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ امن کی بات کرو گے تو امن کی بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ پاکستان مسلمانوں کا وہ قلعہ ہے جسے ساری دنیا کے مسلمان دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 778817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778817/بھارت-نے-میلی-ا-نکھ-سے-دیکھا-ا-نکھیں-نکال-دیں-گے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org