QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی میں بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کیلئے قرارداد جمع

19 Feb 2019 18:32

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انڈیا پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرکے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان اپنی فلموں کی نمائش سے بھاری سرمایہ بھی سمیٹ رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے ہماری نسل کے دماغوں میں اپنی ثقافت اور مذہب بھی انڈیل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انڈیا پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرکے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان اپنی فلموں کی نمائش سے بھاری سرمایہ بھی سمیٹ رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے ہماری نسل کے دماغوں میں اپنی ثقافت اور مذہب بھی انڈیل رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا قانون پاس کرے۔


خبر کا کوڈ: 778820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778820/پنجاب-اسمبلی-میں-بھارتی-فلموں-کی-نمائش-روکنے-کیلئے-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org