QR CodeQR Code

اپوزیشن اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کر رہی ہے، سیاست کرنی ہے تو سیاستدانوں پر بات کرے، اداروں پر نہیں، رحمان ملک

9 Jun 2011 23:53

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اپنی تحقیقات کر رہی ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کر رہی ہے، سیاست کرنی ہے تو سیاستدانوں پر بات کرے اداروں پر نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اپنی تحقیقات کر رہی ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن ٹیم اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو دیر سے ہسپتال کیوں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو سیاستدانوں پر بات کرے، اداروں پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 25 پولیس اور 3 رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 77883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77883/اپوزیشن-اداروں-کے-خلاف-غلط-زبان-استعمال-کر-رہی-ہے-سیاست-کرنی-سیاستدانوں-پر-بات-کرے-نہیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org