0
Wednesday 20 Feb 2019 18:12

بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ

بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع مجسٹریٹ نے یہاں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے، جس کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے یہاں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی اور بھارت میں مقیم مسلمانوں اور کشمیریوں پر حملوں کے بعد یہاں پاکستانی شہریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئے ہیں۔ راجستھان کے مقامی مجسٹریٹ نے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد راجستھان میں موجود پاکستانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رہ) کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لئے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب