QR CodeQR Code

بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ

20 Feb 2019 18:12

راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رہ) کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لئے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع مجسٹریٹ نے یہاں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے، جس کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے یہاں مقیم پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی اور بھارت میں مقیم مسلمانوں اور کشمیریوں پر حملوں کے بعد یہاں پاکستانی شہریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئے ہیں۔ راجستھان کے مقامی مجسٹریٹ نے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد راجستھان میں موجود پاکستانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رہ) کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لئے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔ عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ بھارتی حکومت کے اس رویے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 778830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778830/بھارت-میں-مقیم-پاکستانیوں-کو-48-گھنٹے-ملک-چھوڑنے-کی-وارننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org