0
Tuesday 19 Feb 2019 21:39

وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم یکجا ہے، افواج پاکستان کے ہمراہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، مولانا عون نقوی

وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم یکجا ہے، افواج پاکستان کے ہمراہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور یکجا ہے اور افواج پاکستان کے ہمراہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے مثبت اور ٹھوس مفاہمت کی راہ اختیار کرے، کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے اور پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے کو بند کیا جائے، کیونکہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے حکمران اور افواج نہیں چاہتے کہ خطے کا امن تباہ ہو، لہٰذا بھارت کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کے ساتھ ساتھ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی اور ہمارے معاملات میں بے جا مداخلت سے باز رہنا ہوگا۔ انہوں نے ملک کے بسنے والے طبقات سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ملک کے خلاف ہونے والی جارحیت کے خلاف متحد ہوکر کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 778868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش