0
Tuesday 19 Feb 2019 22:12

جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انقلاب بذریعہ انتخاب ہے، اسد اللہ بھٹو

جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انقلاب بذریعہ انتخاب ہے، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و صدر انتخابی جائزہ کمیشن اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ ملکی انتخابات میں زبردست دھاندلیوں کے الزامات پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے نقصان دہ ہے، جماعت اسلامی کے اندر بھی انتخابی دھاندلیوں کے متعلق تشویش پائی جاتی ہے لیکن افسوس یہ کہ انتخابی کمیشن اور حکومت نے دھاندلی کے تعین اور انسداد کیلئے ابتک کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے عوام کے اندر جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، اس لئے جماعت اسلامی کی 2018ء کے انتخابی جائزے کی روایت جمہوریت کو فروغ کا ذریعہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ارکان شوریٰ کے علاوہ سیاسی کمیٹی کے ممبران اور سابقہ امیدوارن بھی شریک تھے، جبکہ اجلاس سے کمیشن کے دیگر ممبران ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور امیر صوبہ محمد حسین محنتی نے بھی خطاب کیا۔

اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انقلاب بذریعہ انتخاب ہے، جماعت کی موروثیت سے پاک تمام پالیسیان دستوری ادارہ مجلس شوریٰ بناتا ہے اور امیر جماعت ان پالیسیوں کو لیکر چلتے ہیں، 2018ء کا انتخابی جائزہ لینا ایک جمہوری تقاضہ ہے تاکہ ملک و جماعت کے اندر جمہوری اقدار و افکار کو فروغ دیا جاسکے، اس لئے جماعت اسلامی نے اپنی 2018ء کی انتخابی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن بنایا ہے تاکہ شکست کے اسباب معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ اوپر سے نچلی سطح تک انقلاب بذریعہ انتخاب مستقبل کی پالیسی ترتیب دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 778884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش