QR CodeQR Code

سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت، 44 ارب ڈالر کی ریفائنری سمیت 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

19 Feb 2019 22:28

بھارت میں سعودی شہزادے کو معمول کے مطابق پروٹوکول دیا گیا، لیکن سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچتے ہی 44 ارب ڈالر کی ریفائنری سمیت 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور سعودی عرب میں قید بھارتی شہریوں کو چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان سے بڑے پروٹوکول کیساتھ الوداع ہونے کے بعد بھارت کے دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد نہ انڈین ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے حصار میں لیا، نہ شاہی سواری پر بٹھایا گیا، نہ ہی بھارتی میڈیا نے شور مچایا، نہ وزیراعظم مودی نے ڈراٸیور بن کر انکی گاڑی چلائی۔ بھارت میں سعودی شہزادے کو معمول کے مطابق پروٹوکول دیا گیا، لیکن سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچتے ہی 44 ارب ڈالر کی ریفاٸنری سمیت 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور سعودی عرب میں قید بھارتی شہریوں کو چھوڑنے کا اعلان بھی کیا، جس کیلئے بھارتی وزیراعظم سمیت کسی بھارتی رہنماء نے درخواست نہیں کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس طرح سعودی شہزادے کو ضرورت سے زیادہ پرٹوکول دیا گیا، یہ عزت افزائی سے زیادہ خوشامد کا اظہار تھا۔


خبر کا کوڈ: 778885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778885/سعودی-ولی-عہد-کا-دورہ-بھارت-44-ارب-ڈالر-کی-ریفائنری-سمیت-55-سرمایہ-کاری-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org