QR CodeQR Code

افغانستان،فوجی انخلاء کے معاملے پر اختلافات زور پکڑ گئے

10 Jun 2011 00:19

اسلام ٹائمز:نیٹو سربراہ راسموسین نے امریکا سے کہا ہے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ سیکورٹی کی صورتحال مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ امریکی قانون سازوں نے افغانستان سے فوری انخلاء کیلئے صدر اوباما پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے اتنی مہنگی اور طویل جنگ ختم ہو جانی چاہیے


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے فوجی انخلاء کے معاملے پر اختلافات زور پکڑ گئے۔ نیٹو جلد واپسی پر رضامند نہیں، امریکا میں انخلاء کا مطالبہ شدید ہو گیا۔ افغانستان سے انخلاء پر نیٹو محتاط ہے، امریکا آئندہ ماہ فوجی انخلاء کیلئے تیار ہو گیا، دوسری جانب نیٹو سربراہ راسموسین نے امریکا سے کہا ہے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ سیکورٹی کی صورتحال مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ امریکی قانون سازوں نے افغانستان سے فوری انخلاء کیلئے صدر اوباما پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے اتنی مہنگی اور طویل جنگ ختم ہو جانی چاہیے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے نیٹو کو خبردار کیا افغانستان سے امریکی انخلاء پر اتحادی دوڑ نہ لگائیں، اس سے مشترکہ کوششیں متاثر ہوں گی۔ صدر اوباما جلد افغانستان سے ایک لاکھ امریکی فوج کے انخلاء کا اعلان کرنے والے ہیں، انخلاء کی ابتدا آئندہ ماہ جولائی سے ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 77889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77889/افغانستان-فوجی-انخلاء-کے-معاملے-پر-اختلافات-زور-پکڑ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org