0
Tuesday 19 Feb 2019 23:44

شاہ محمود قریشی کی جامعہ خیرالمعاد آمد، قاری احمد میاں کی وفات پر اظہار تعزیت

شاہ محمود قریشی کی جامعہ خیرالمعاد آمد، قاری احمد میاں کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین حسین قریشی نے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ، سینیئر نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان، سرپرست مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان، سرپرست محمد دائرہ مجددیہ حامدیہ پاکستان صاحبزادہ قاری احمد میاں کی وفات پر تعزیت کیلئے آج جامعہ خیرالمعاد گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے بڑے بھائی صاحبزادہ ناصر میاں اور فرزند صاحبزادہ معصوم حامد سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمد قریشی نے کہا کہ صاحبزادہ قاری احمد میاں نے بڑی فعال اور متحرک زندگی گزاری، وہ ساری زندگی اتحاد امت کیلئے کوشاں رہے، تحریک تحفظ ناموس رسالت اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد یکجہتی کی علامت تھے۔ ان کی وفات سے ملتان ایک معروف دینی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر پاکستان زکریا اکیڈیمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، اختر عالم قریشی، ڈاکٹر تسلیم قریشی، حاجی سراج حامدی، حاجی سلیم حامدی، حافظ مبشر حامدی، جمیل قریشی، شیخ طاہر، حافظ ظفر قریشی، حافظ اورنگزیب حامدی موجود تھے، اس موقع پر صاحبزادہ قاری ناصر میاں نے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری کو پیر طریقت حضرت مولانا حامد علی خان مرحوم کی سیرت پر مشتمل کتاب بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 778892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش