0
Wednesday 20 Feb 2019 02:26

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، چین, یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونیکا اندیشہ ہے، شہلا رضا

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، چین, یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونیکا اندیشہ ہے، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جو 5 سالوں کا پروجیکٹ ہے، اس سے عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، 20 سالوں کے لئے فری ٹیکس دیئے گئے پروجیکٹ میں پاکستان کو نوکری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سندھ برائے خواتین شہلا رضا نے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہوچکی ہے اور 10 ارب ڈالر کے اعلان کے باوجود بھی اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی عروج پر ہے اور گھی، تیل، آٹا، گیس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چین، یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا اومنی گروپ سے واسطہ ہے تو ان کا کیس کورٹ چل رہا ہے، سابقہ حکومت نے آصف علی زرداری کو 11 سال جیل میں رکھ کر بھی ان کے اوپر کوئی بھی کرپشن ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں بیروزگاری غربت، مہنگائی ختم کرانے کی کوشش کے دوران مخالفین رکاوٹیں پیدا کرتے رہے اور کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں 8 سال اور سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال نوکریوں پر پابندی ہونے کے سبب بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش