0
Wednesday 20 Feb 2019 10:15

پاکستان اور بھارت فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں، یو این او

پاکستان اور بھارت فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں، یو این او
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے اور دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے مداخلت کریں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جب کہ سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سے کہا کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے، بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا، مطمئن ہوں کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 778929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش