0
Wednesday 20 Feb 2019 11:11

ایران سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، زرتاج گل

ایران سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کوئی ملک ناراض نہیں ہے کیونکہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم کسی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے اور نہ کسی اور کے جھگڑے میں پڑیں گے. زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی ملک کے مخالف نہیں ہیں، ہم کسی کی جنگ میں کسی بھی طرف نہیں ہوں گے، ہمارا ایجنڈا ہے کہ ہم نے ترقی کرنی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 778943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش