0
Wednesday 20 Feb 2019 13:09

بن سلمان کا درہ بھارت جاری

بن سلمان کا درہ بھارت جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات آج ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات حیدر آباد ہاؤس میں ہو رہی ہے۔ جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بن سلمان اور نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت پاکستان کی مدد سے برپا ہونے والی دہشت گردی کے مسئلہ کو شدت کے ساتھ اٹھائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات کو بھی مستحکم کرنے پر بات چیت ہو گی جب کہ مشترکہ بحری مشقوں کے حوالے سے بھی معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔ محمد بن سلمان دورہ نئی دہلی کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سمیت اہم بھارتی شخصیات سے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارت اور سعودی عرب تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 27 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ جو نئی دہلی کو ریاض کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار بناتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے 5 معاہدوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ محمد بن سلمان گزشتہ روز دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں اُن کا استقبال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد بھارت کا بھی دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ بن سلمان ج رات نئی دہلی سے واپس ریاض روانہ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 778987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش