QR CodeQR Code

پاک بھارت تنازعے کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی عالمی سطح پر کوششیں تیز

20 Feb 2019 14:51

پاکستانی مندوب نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں، جارحانہ بیانات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے جبکہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں، جارحانہ بیانات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے جبکہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔ دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ  کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔


خبر کا کوڈ: 779030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779030/پاک-بھارت-تنازعے-کو-کم-کرنے-کیلئے-پاکستان-کی-عالمی-سطح-پر-کوششیں-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org