0
Wednesday 20 Feb 2019 14:56

اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، مشیر اطلاعات سندھ

اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف مقدمے میں انکوائری چل رہی ہے، گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (ںیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی کیوں اپنایا جاتا ہے، صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جانا کہاں کا انصاف ہے، کیا وزیراعظم سمیت دیگر وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جائے گا، وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور کئی وفاقی وزراء کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے، جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہو سکتی ہے، پیپلز پارٹی نیب کے اقدام پر اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ آج نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 779032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش