QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

20 Feb 2019 15:34

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے ڈیرہ بگٹی سے ملحقہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں باردی سرنگ دھماکے سے لیویز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق لیویز اہلکار نصر الدین شمبانی بگٹی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔ ڈیرہ بگٹی سے پندرہ کلومیٹر دور شمسر کے مقام پر ان کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے۔ باقی دو زخمیوں کی شناخت نبی خان بگٹی اور سلطان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے ڈیرہ بگٹی سے ملحقہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 779040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779040/ڈیرہ-بگٹی-میں-بارودی-سرنگ-دھماکہ-لیویز-اہلکار-سمیت-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org