QR CodeQR Code

بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی، محمد حسین محنتی

20 Feb 2019 18:55

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی تحریک اور نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد کو دیکھ کر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور دھمکیوں و پاکستان کے خلاف بھارت کے جارہانہ عزائم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائدار قیام امن ناممکن ہے، دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں مگر بھارت نے اگر کسی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی۔ یہ بات انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انیوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر مظالم کرکے انسانی حقوق کی شدید پامالی اور انسانیت پر مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں، کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی تحریک اور نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد کو دیکھ کر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

صوبائی امیر نے زور دیا ہے کہ بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں و جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز، کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کو متوجہ اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ گجرات کے قصائی نریندر مودی کی پاکستان و مسلمان دشمن اقدامات سے پوری دنیا واقف ہے، بھارت میں انتخابی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 779062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779062/بھارت-نے-جارحیت-کا-مظاہرہ-کیا-پوری-قوم-سیسہ-پلائی-دیوار-بن-کر-منہ-توڑ-جواب-دے-گی-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org