0
Wednesday 20 Feb 2019 19:45

ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر چیئرمین نیب سے ٹیم کی ملاقات

ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر چیئرمین نیب سے ٹیم کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا کی ٹیم نے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کے سلسلے میں نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے ملاقات کر کے سرکاری افسر کے خلاف تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نیب نے غیر قانونی تعیناتیوں کے الزام میں محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کو چند دن قبل گرفتار کیا تھا البتٰہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا تھا۔ اس تنقید کے بعد نیب چیئرمین نے صوبائی احتساب بیورو کو ہدایت کی تھی کہ انہیں پیر کو ان کے سامنے پیش کیا جائے لیکن نیب کی ٹیم نے انہیں اسلام آباد نہیں پہنچایا۔ نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر کے خلاف جمع کئے گئے ثبوت نیب چیئرمین کے سامنے پیش کئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نیب چیئرمین کو اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے اینٹی کرپشن بیورو نے بھی اس معاملے کو اٹھا لیا ہے۔ چیئرمین نیب نے مزید ثبوت جمع کرنے کے حوالے سے ٹیم کی رہنمائی کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ تمام قوانین و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد میرٹ پر تحقیقات مکمل کریں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی فرد کی کسی بھی مقدمے میں عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔ انہوں نے مقدمے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اپنے صدر دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ خیبر پختونخوا کے موقع پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے جہاں ڈاکٹر عدالصمد کو مقدمے کی سماعت کی پیشکش بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 779070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش