QR CodeQR Code

پاراچنار میں شدید برفباری، فصلوں کیلئے مفید جبکہ غریب عوام مشکلات سے دوچار

20 Feb 2019 21:30

ضلع کرم میں شدید برفباری کے دوران سورج کیطرح بجلی بھی غائب ہے، جسکی وجہ سے لوگ ہیٹر اور گیزر لگانے سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے اکثر دیہاتوں پر شدید برفباری ہوئی، جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کل رات سے اور آج دن بھر پاراچنار شہر سمیت ضلع کرم کے اکثر دیہاتوں کے علاوہ پہاڑوں پر شدید برفباری برس رہی۔ جس کی وجہ سے ضلع کرم کے میدانی اور پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ کسانوں کے مطابق اس موسم میں برفباری کا یہ سلسلہ فصلوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ دوسری جانب جلانے کی لکڑیوں کی بیش بہا قیمتیں غریب لوگوں کے بس میں نہیں ہیں۔ جس کی باعث غریب لوگ سردی کی وجہ سے شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اسکے علاوہ اس دوران پاراچنار شہر میں پینے کا پانی بھی ناپید ہو جاتا ہے۔ جبکہ شمسی سے دن میں صرف ایک گھنٹہ چلانے والے ٹیوب ویلز بھی برفباری کے دوران مکمل طور پر بند ہوتے ہیں۔ جسکی وجہ سے شہری برفباری کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر دور سے پانی لانے سے محروم ہوتے ہیں اور شہری پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع کرم میں شدید برفباری کے دوران سورج کیطرح بجلی بھی غائب ہے، جسکی وجہ سے لوگ ہیٹر اور گیزر لگانے سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779097/پاراچنار-میں-شدید-برفباری-فصلوں-کیلئے-مفید-جبکہ-غریب-عوام-مشکلات-سے-دوچار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org