QR CodeQR Code

آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، قائم علی شاہ

20 Feb 2019 21:37

اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری اٹھارویں ترمیم پر حملوں کی کڑی ہے، سندھ مِنی پاکستان ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ پاکستان پر ڈاکہ تصور ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں قائم علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، آغا سراج درانی جیسے نفیس شخص کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن سے وفا کی پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری اٹھارویں ترمیم پر حملوں کی کڑی ہے، سندھ مِنی پاکستان ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ پاکستان پر ڈاکہ تصور ہوگا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ سالوں تک ہماری کردار کشی کی گئی، لیکن آخر میں ہم ہمیشہ باعزت بری ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779098/آغا-سراج-درانی-کی-گرفتاری-سیاسی-انتقام-کا-تسلسل-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org