QR CodeQR Code

پشاور ایئرپورٹ پر ویزوں کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک

21 Feb 2019 11:27

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ویزہ آن ارائیول پالیسی کے تحت خصوصی ڈیسک باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قائم کیا گیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ پانچ ممالک کے شہریوں کو ویزہ جاری کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چین، انگلینڈ، ترکی، ملایشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزوں کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے، جہاں پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ویزہ آن ارائیول پالیسی کے تحت خصوصی ڈیسک باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قائم کیا گیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ پانچ ممالک کے شہریوں کو ویزہ جاری کرے گا۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس پر بھی خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779167/پشاور-ایئرپورٹ-پر-ویزوں-کی-فراہمی-کیلئے-خصوصی-ڈیسک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org