0
Thursday 21 Feb 2019 11:59

میزائل نصب ہوئے تو یورپ اور امریکا روس کے نشانے پر ہونگے، پیوٹن

میزائل نصب ہوئے تو یورپ اور امریکا روس کے نشانے پر ہونگے، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کوئی جوہری میزائل نصب کیے تو ان یورپی ممالک کے علاوہ خود امریکا بھی جواباً روسی میزائلوں کے نشانے پر ہو گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا اور اسی لیے اپنے جوہری میزائلوں کی نئے سرے سے تنصیب میں بھی پہل نہیں کرے گا۔ روسی دارالحکومت ماسکو سے نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات آج ملکی پارلیمان سے اپنے سالانہ خطاب میں کہی۔
خبر کا کوڈ : 779185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش