0
Thursday 21 Feb 2019 16:28

بھارت میں کشمیریوں پر عتاب جاری

بھارت میں کشمیریوں پر عتاب جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کشمیری طلاب، تاجروں، ملازمین اور دیگر لوگوں کو زیر عتاب لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعات میں مغربی بنگال اور ہریانہ میں بلوائیوں کے ہاتھوں چار کشمیری شال تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ آگرہ میں ہوٹل مالکان نے کشمیریوں کو جگہ نہ دینے کے لئے پوسٹر چسپاں کردیئے۔ اتراکھنڈ میں سات طلباء کو معطل کردیا گیا ہے۔ سوئیہ بک بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شال ٹریڈر جاوید احمد خان کو منگل کی شام مغربی بنگال میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں دوران شب بلوائیوں کے ہاتھوں انتہائی بے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں تاہر پورہ علاقے میں پیش آیا۔

جاوید کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انکی ناک سے خون بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کو دی جانے والی بلوائیوں کی گالیاں بھی صاف طور سے سنی جا سکتی ہیں۔ جاوید کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ وہ اپنے ایک اور قریبی رشتہ دار، معراج الدین کے ساتھ رات نو بجے کے قریب اپنے کرایہ کے کمرے میں تھا کہ ان پر حملہ ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اور معراج نے لیتہ پورہ حملے کے بعد سے کشیدگی کی وجہ سے اپنی دکان بند ہی رکھی تھی لیکن گذشتہ رات بلوائی ان کے کرایہ کے کمرے تک پہنچ گئے اور ان پر حملہ آور ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 779197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش