QR CodeQR Code

سیاسی مفاد پرست عوام کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنیکی کوشش میں مصروف ہے، ہرش دیو

21 Feb 2019 21:18

رام گڑھ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کی عوام ایک لمبے عرصہ سے ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ ایک ہی معاشرے میں رہتی آئی ہے لیکن اب کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے صوبہ جموں کا باہمی بھائی چارہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پلوامہ واقعہ کے بعد جموں میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد پرست جماعتیں عوام کو مذہب اور فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے سول سوسائٹی اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے علاوہ تفریقی نظریات رکھنے والوں کی سماج مخالف پالیسیوں کو ناکام کرنے کے لئے یکجا ہوجائیں۔ رام گڑھ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کی عوام ایک لمبے عرصہ سے ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ ایک ہی معاشرے میں رہتی آئی ہے لیکن اب کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے صوبہ جموں کا باہمی بھائی چارہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں پیدا شدہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے این پی پی کے لیڈر نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ تفریق پسند نظریات سے دور رہیں۔ پلوامہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مہلوکین کے لواحقین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام سماج دشمن عناصر کی پالیسیوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دی تھی جس کے بعد اس نے صوبہ جموں کی عوام کو یکسر نظرانداز کیا اور اب اشتراک ختم ہونے کے بعد پی ڈی پی کو بھاجپا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صوبہ جموں کی عوام بھاجپا کی تمام پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779200/سیاسی-مفاد-پرست-عوام-کو-فرقوں-کی-بنیاد-پر-تقسیم-کرنیکی-کوشش-میں-مصروف-ہے-ہرش-دیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org