QR CodeQR Code

پرائمری لیول تک ذریعہ تعلیم اردو اور انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا، عثمان بزدار

21 Feb 2019 13:57

نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مڈل لیول پر سائنس اور آرٹس کے رحجانات متعارف کرائیں گے، انصاف آفٹرنون پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، اسکولوں میں صاف پانی، اسپورٹس لازمی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مڈل لیول پر سائنس اور آرٹس کے رحجانات متعارف کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری لیول تک اردو میں تعلیم دی جائے گی، انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مڈل لیول پر سائنس اور آرٹس کے رحجانات متعارف کرائیں گے، انصاف آفٹرنون پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، اسکولوں میں صاف پانی، اسپورٹس لازمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اچھی قوم کے لیے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جائے گی، سابق دور میں قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دانش اسکول اتھارٹی کے اجلاس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے ہر بچے کو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دانش اسکول کے اخراجات میں کمی پر انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکولوں کی تعمیر میں گھپلے پر قومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 779228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779228/پرائمری-لیول-تک-ذریعہ-تعلیم-اردو-اور-انگریزی-کو-بطور-مضمون-پڑھایا-جائے-گا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org