0
Thursday 21 Feb 2019 14:09

الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، دوست محمد کھوسہ

الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، دوست محمد کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی پی پی کے رہنما سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری نہیں کرسکے گی، الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نواز لیگ نے ملک کو مقروض کیا، پی ٹی آئی کی حکومت بھی قرضوں کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے، بلاول بھٹو بے داغ اور نوجوانوں کا لیڈر ہے، ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہر جگہ لہرائے گا، پی ٹی آئی کی حکومت نے چند ماہ میں عوام کو مایوس کیا، احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پی پی کے دفاتر کھولیں گے، کارکن ذاتی اختلاف بھلا کر متحد ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اقبال ٹاؤن میں سردار عطاء اللہ کی طرف سے کھولے گئے پی پی کے آفس میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفس پر پیپلزپارٹی کا پرچم بھی لگایا گیا، تقریب میں معززین علاقہ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ میں نے اپنے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی مشاورت سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب دل و جان سے جدوجہد کرکے پارٹی کو مضبوط، متحرک اور فعال کروں گا، مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش