QR CodeQR Code

بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان بھرپور جواب دیگا، ملک عامر ڈوگر

21 Feb 2019 21:59

ملتان سے جاری اپنے ایک بیان میں ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہا ہے، اقوام عالم جانتی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ 70 ہزار پاکستانی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت دھمکی آمیز رویوں سے باز آجائے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا ہے دراصل وہ پوری قوم کی آواز ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف شر انگیزی پھیلائی اور اب اپنے الیکشن کے موقع پر بھارتی حکمرانوں نے ایک منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے خلاف مہم جوئی شروع کر رکھی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہا ہے اور اقوام عالم جانتی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے، بھارت دھمکی آمیز رویوں سے باز نہ آیا اور کسی قسم کی جارحیت کی جرآت کی تو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 779236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779236/بھارت-نے-جارحیت-کی-پاکستان-بھرپور-جواب-دیگا-ملک-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org