0
Thursday 21 Feb 2019 21:53

مودی نے کسی قسم کی کوئی حماقت کی تو پوری قوم پاک افواج کیساتھ منہ توڑ جواب دیگی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

مودی نے کسی قسم کی کوئی حماقت کی تو پوری قوم پاک افواج کیساتھ منہ توڑ جواب دیگی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ہندوستان کی طرف سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم شوق شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے، اگر مودی نے کسی قسم کی کوئی حماقت کی تو پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ اس کی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیگی کہ مودی کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہندوستان کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ وہاں کے حکمراں الیکشن جیتنے کیلئے اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم سے عالمی توجہ کو ہٹانے کیلئے اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں، لیکن امریکہ جیسے ہندوستان کے حمایتی ملک کی طرف سے اس پلوامہ کے واقعہ پر حسب منشا ردعمل نہ آنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس بار ہندوستان اپنے اس ڈرامہ کے ذریعے عالمی طاقتوں کو بے وقوف بنانے میں ناکام ہوگیا ہے، وہ وقت قریب ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کا خون رنگ لائے گا اور ہر طرف اسلام کا پرچم لہرائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 779244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش