0
Thursday 21 Feb 2019 15:09

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت برائے داخلہ سمیت تینوں سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے غور کیا جائے گا اور دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے، اجلاس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 779251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش