QR CodeQR Code

رینجرز کے ہمراہ نیب حکام کا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ، کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں

21 Feb 2019 15:36

آغا سراج درانی کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ نیب اہلکار کئی گھنٹے تک مختلف کمروں کی تلاشی لیتے رہے اور اس وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں۔ نیب حکام 7 گھنٹے کی تلاشی کے بعد مختلف دستاویزات اور کئی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی فائلیں اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ نیب اہلکار، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ رات کراچی میں واقع آغا سراج درانی کے گھر پہنچے اور تلاشی کا عمل شروع کیا، اس دوران نیب حکام نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزراء صورتحال معلوم کرنے پہنچے مگر انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صورتحال پر شدید احتجاج بھی کیا۔ آغا سراج درانی کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ نیب اہلکار کئی گھنٹے تک مختلف کمروں کی تلاشی لیتے رہے اور اس وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں۔ نیب حکام 7 گھنٹے کی تلاشی کے بعد مختلف دستاویزات اور کئی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔


خبر کا کوڈ: 779259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779259/رینجرز-کے-ہمراہ-نیب-حکام-کا-سراج-درانی-گھر-پر-چھاپہ-کئی-دستاویزات-قبضے-میں-لے-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org