0
Thursday 21 Feb 2019 18:32

افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب کی دہشتگردی سے نہ بچا سکا، وزیراعلی سندھ

افسوس ہے سراج درانی اور اہلخانہ کو نیب کی دہشتگردی سے نہ بچا سکا، وزیراعلی سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کو نیب کی دہشتگردی سے نہ بچا سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر چھاپہ مارنے پر قومی احتساب بیورو کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف کرپشن کے ثبوت تھے، تو گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کو ان کے گھر پر چھاپا نہیں مارنا چاہیے تھا۔ مراد علی شاہ نے الزام لگایا کہ نیب اہلکار دیواریں کود کر سراج درانی کے گھر میں داخل ہوئے اور چادر و چادر دیواری کا تقدس پامال کیا، نوکروں نے نیب اہلکاروں کو روکا، تو انہوں نے ملازمین کو زدو کوب کیا، پھر اہلیہ، بہو اور 3 بیٹیوں کو گھر سے باہر نکال کر لان میں کھڑا کر دیا، ان سے بدتمیزی کی، ان کے منہ پر سگریٹ کا دھواں چھوڑا اور عجیب فقرے کسے، صوبائی وزرا کو جب پتا چلا تو وہ آغا سراج درانی کے گھر گئے اور دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب ملازمین نے خواتین کی تذلیل کرکے انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی اور ادارے کا نام خراب کیا، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال واقعے کا سخت نوٹس لیں اور انہیں قرار واقعی سزا دیں، افسوس ہے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے اہلخانہ کو نیب کی دہشتگردی سے نہ بچا سکا، چیرمین نیب سب سے پہلے اپنا گھر درست کریں، خواتین سے نازیبا سلوک کے خلاف احتجاج کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سراج درانی بھی شرکت کریں گے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی ایک وزیر کو گرفتار کیا گیا، لیکن اس کے گھر پر تو چھاپا نہیں مارا، ان کیلئے قانون اور ہے ہمارے لیے اور، یہ امتیازی سلوک ہے، اپوزیشن جماعتوں سے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دینے کی درخواست ہے۔
خبر کا کوڈ : 779288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش