QR CodeQR Code

حضرت فاطمہ (س) کی حیات طیبہ خواتین کیلئے رول ماڈل ہے، طیبہ نقوی

21 Feb 2019 18:47

پرنسپل جامعہ ام الکتاب طیبہ نقوی اور جماعت اسلامی کی رہنما سمیعہ راحیل قاضی نے ملاقات میں کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اختلافات کم اور اتفاقات زیادہ ہیں، فرقوں کے درمیان 95 فیصد مشترکات اتحاد و وحدت کیلئے اہم نکتہ ہیں۔ ہمیں مشترکات کو فروغ دینا چاہیے اور اختلاف پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقی کے ذیلی ادارے جامعہ اُم الکتاب میں 26 فروری کو خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر کانفرنس بعنوان 'اسلامی تہذیب کی تشکیل میں خواتین کا کردار' منعقد ہوگی۔ اس کی دعوت کے حوالے سے پرنسپل سیدہ طیبہ نقوی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا، اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم قاضی حسین احمد کی صاحبزادی سمیعہ راحیل قاضی، ناظمہ جماعت اسلامی ربیعہ طارق، گل فرین اور زبیدہ سے ملاقات کی اور انہیں کانفرس کی دعوت دی، جس پر تمام عہدیداران نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سیدہ طیبہ نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہے۔ جامعہ ام الکتاب سیدہ فاطمہؑ کے یوم ولادت کے موقع پر تشکیل دیا گیا۔ اسی حوالے ہر سال کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اختلافات کم اور اتفاقات زیادہ ہیں، فرقوں کے درمیان 95 فیصد مشترکات اتحاد و وحدت کیلئے اہم نکتہ ہیں۔ ہمیں مشترکات کو فروغ دینا چاہیئے اور اختلاف پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ باہمی گفتگو میں طے پایا کہ اسلامی قوتوں کو اپنی توانائیاں مجتمع کرنی چاہیئیں، مدارس اور اسلامی مراکز کا اتحاد، اسلام دشمنوں کی نابودی اور ان کے عزائم کی سرنگونی کا سبب ہو گا۔ جماعت اسلامی کی رہنماوں نے جامعہ عروة الوثقٰی کے وفد کو جامعہ محصنات، مرکز جماعت اسلامی شعبہ خواتین، الخدمت فاونڈیشن خواتین ونگ، اور خدیجةالکبری مرکز کا دورہ بھی کروایا اور آئندہ کیلئے باہمی رابطے اور مشترکہ فعالیت پر بھی اتفاق طے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 779292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779292/حضرت-فاطمہ-س-کی-حیات-طیبہ-خواتین-کیلئے-رول-ماڈل-ہے-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org