0
Thursday 21 Feb 2019 19:41

ڈی آئی خان، اہدافی قاتلوں کی فائرنگ سے سابق پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان، اہدافی قاتلوں کی فائرنگ سے سابق پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ مقتول ارشد کچھ عرصہ قبل سکیورٹی برانچ میں اپنی ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں دین پور روڈ پہ واقع فاطمہ گرلز کالج کے قریب موٹر سائیکل پہ سوار نامعلوم افراد نے سکیورٹی برانچ سے چند ماہ قبل ریٹائر ہونے والے اہلکار ارشد کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔ تربیت یافتہ اہدافی قاتلوں نے پشت کی طرف سے سر میں گولیاں ماریں، متعدد گولیاں لگنے سے سابق اہلکار موقع پہ ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ شہید اہلکار کی میت کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران پولیس اہلکاروں پہ یہ تیسرا حملہ ہے، جس میں اب تک پانچ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ پہلے پروا میں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی جس میں 4 اہلکار شہید ہوئے، دوسرا واقعے میں سکیورٹی کانوائے کو آئی ڈی بلاسٹ سے نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آج دین پور روڈ پر فائرنگ کرکے ارشد نامی سابق ڈی ایس بی اہلکار کو شہید کیا گیا۔ یکے بعد دیگرے حملوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 779297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش