0
Thursday 21 Feb 2019 20:06

دہشتگردی و انتہاپسندی پورے خطے کا مسئلہ ہے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی و انتہاپسندی پورے خطے کا مسئلہ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیرونی سازشوں کو اتحاد و یکجہتی سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، ملک کی سلامتی اور معاشی استحکام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے، لٹیروں سے قومی دولت واپس لی جائے اور بڑی مچھلیوں سے ٹیکسز وصول کئے جائیں، چھوٹے کاروباری تاجروں کو ٹیکس سے متثنٰی قرار دیا جائے، ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ معاشی استحکام اور میڈ ان پاکستان پالیسیوں پر گامزن ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے، بھارت دہشتگرد ملک ہے، بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کا حرکت میں نہ آنا، اقوام متحدہ کے کردار کو مشکوک بنا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا بڑی جرأت مندی سے مقابلہ کیا ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی و انتہاپسندی پورے خطے کا مسئلہ ہے، پاکستان نے اس پر بہت حد تک قابو پالیا ہے، دہشتگردی ملک کے اندر سے ہو یا سرحد پار سے، پوری طاقت سے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان سنی تحریک ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی، ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے دہشتگردی کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے اور آئندہ بھی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشتگردی اور معیشت کو غیر مستحکم کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، حکومت غریبوں کے مسائل حل اور انہیں حقوق مہیا کرے۔
خبر کا کوڈ : 779299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش