0
Thursday 21 Feb 2019 20:18

متاثرینِ شمالی وزیرستان کیلئے ماہوار مالی امداد کی 52 ویں قسط جاری

متاثرینِ شمالی وزیرستان کیلئے ماہوار مالی امداد کی 52 ویں قسط جاری
اسلام ٹائمز۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے ماہوار مالی امداد کی قسط جاری کردی ہے۔ ایف ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہوار امداد کی مد میں 15 ہزار خاندانوں کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے کے دو چیک ریلیز کردیے ہیں، جس میں شین پونڑ کے 243 خاندانوں کیلئے ایک ساتھ 4 اقساط بھی شامل ہیں، جو گزشتہ کئی ماہ سے التوا کا شکار تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے سہیل خان نے دونوں چیکوں پر دستخط کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کیلئے ایف ڈی ایم اے کی طرف سے ماہوار مالی امداد کی یہ 52 ویں قسط ہیں جو فی خاندان ماہوار 12 ہزار روپے ہیں تاہم ان میں بوراخیل کے 243 خاندانوں کیلئے چار ماہ کی اقساط ایک ساتھ ریلیز کردئے ہیں جس کے مطابق فی خاندان 48 ہزار روپے بنتے ہیں۔ سہیل خان کے مطابق مذکورہ چیک بینک میں جمع کردئے گئے ہیں اور جمعرات کی رات سے ہی متا ثرین کو مالی امداد ملناشروع ہوگئی ہے۔ ڈی جی ایف ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایف ڈی ایم اے نے اپنے فنڈز سے جاری کئے ہیں تاکہ متاثرین کی مالی مشکلات کسی حد تک کم کئے جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی ایف ڈی ایم اے نے بتایا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے ایک اور قسط بھی ریلیز کر دی جا ئے گی جس پر پہلے سے کام شروع کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش