QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر لانے کیلئے ٹرائلز جاری

21 Feb 2019 20:45

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختوںخوا سلیکشن ممبر فیاض خان کا کہنا ہے کہ اس ٹرائلز کا مقصد قبائلی اضلاع میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور انکی تربیت کرکے قومی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختوںخوا کی جانب سے قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر لانے کیلئے ٹرائلز جاری ہے، کامیاب کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختوںخوا کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے ساتھ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع سے بھی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر کرکٹ کا کھیل کھیلنے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ کے نام سے کھلاڑیوں کی سلیکشن جاری ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹرائلز جاری ہے۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختوںخوا سلیکشن ممبر فیاض خان کا کہنا ہے کہ اس ٹرائلز کا مقصد قبائلی اضلاع میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور انکی تربیت کرکے قومی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سہولیات کی کمی اور عدم توجہی کے باعث قبائلی اضلاع میں چھپا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا تھا، کھلاڑیوں نے ٹیلنٹ ہنٹ کو بہترین اقدام قرار دیا۔ کامیاب کھلاڑیوں کو نہ صرف کرکٹ کھیلنے کی تربیت دی جائے گی بلکہ ان کی تعلیمی اخراجات بھی حکومت کی اٹھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 779308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779308/قبائلی-اضلاع-میں-کرکٹ-کے-کھلاڑیوں-کو-قومی-سطح-پر-لانے-کیلئے-ٹرائلز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org