0
Thursday 21 Feb 2019 20:53

مقصود قتل کیس، مفرور دو ملزم پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

مقصود قتل کیس، مفرور دو ملزم پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں شہری مقصود کے قتل کیس میں مفرور دو ملزم پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکاروں صلاح الدین اور انیل نواب کے تاحیات وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔ یاد رہے کہ اٹھارہ فروری 2017ء کو شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان مقصود جاں بحق ہوگیا تھا، قتل کیس میں پانچ پولیس اہلکار نامزد ہیں، تین ملزم اے ایس آئی طارق خان، اکبر خان اور عبدالوحید ضمانت پر رہا ہیں، عدالت نے مفرور ملزموں کو جلد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 779309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش