0
Thursday 21 Feb 2019 20:55

کراچی، بارشوں سے حب ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہوگئی

کراچی، بارشوں سے حب ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہوگئی جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈیم بھرنے کے لئے دعا کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ بارش سے خشک ڈیم میں پانی کی آمد جاری ہے، ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہونے کے بعد دو سو چوراسی فٹ کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اسد اللہ خان کے مطابق ڈیم میں مزید پانی کی آمد متوقع ہے، شہری حب ڈیم بھرنے کی خصوصی دعائیں کریں، مزید بارشوں کیلئے مساجد میں بھی خصوصی دعائیں کرائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 779310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش