QR CodeQR Code

ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش و برفباری، موسم خوشگوار

21 Feb 2019 21:14

خیبر پختونخوا میں دیر اور چترال کے درمیان موجود ساڑھے 6 کلومیٹر طویل لواری ٹنل کو برف باری کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ مقامی آبادی خراب موسمی صورتحال کے باعث گھروں میں محصور ہے جبکہ ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد اور گرد ونواح میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں وقفے وقفے سے برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، خیبر پختونخوا میں دیر اور چترال کے درمیان موجود ساڑھے 6 کلومیٹر طویل لواری ٹنل کو برف باری کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ مقامی آبادی خراب موسمی صورتحال کے باعث گھروں میں محصور ہے جبکہ ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ لواری ٹنل کے دونوں اطراف گاڑیوں کو پناہ کوٹ اور میرکنی میں روک دیا گیا ہے۔ قولنڈی میں مشینوں سے سڑک پر جمی برف ہٹائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 779312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779312/ایبٹ-آباد-اور-گرد-نواح-میں-بارش-برفباری-موسم-خوشگوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org