QR CodeQR Code

غیر معیاری تربیت تین ہفتوں میں بھارت کے 5 جنگی طیارے تباہ

22 Feb 2019 09:27

بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناقص فضائیہ اور غیرمعیاری تربیت یافتہ پائلٹوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ناقص طیارے اور غیر معیاری تربیت کے باعث تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی اپنی فضائیہ کا پول کھل گیا، ناقص طیارے اور تربیت کی کمی نے بھارتی فضائیہ کو نئے خطرات کے سامنے کھڑا کر دیا۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں تین بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے اپنے ہی سابق حکام نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناقص فضائیہ اور غیرمعیاری تربیت یافتہ پائلٹوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 779344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779344/غیر-معیاری-تربیت-تین-ہفتوں-میں-بھارت-کے-5-جنگی-طیارے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org