0
Friday 22 Feb 2019 09:41

طالبان امریکا مذاکرات میں ملا عبدالغنی شریک نہیں ہوں گے

طالبان امریکا مذاکرات میں ملا عبدالغنی شریک نہیں ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ طالبان اور امریکا کے درمیان اگلے ہفتے قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نہیں کریں گے۔ طالبان رہنما نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں اگلے ہفتے امریکا طالبان مذاکرات میں ملاعبدالغنی برادر شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملا برادر سفری دستاویزات نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر قطر نہیں جائیں گے، دوحا مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت شیر عباس ستناکزئی کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 779346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش