QR CodeQR Code

میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

22 Feb 2019 11:10

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھارت کی کسی مہم جوئی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کمیٹی کو خارجہ حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے پاکستان کی افغان مصالحتی امن عمل کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس دوران افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔


 


خبر کا کوڈ: 779350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779350/میجر-جنرل-آصف-غفور-آج-اہم-پریس-کانفرنس-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org