0
Friday 22 Feb 2019 10:47

شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ

شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا، نیب نے اثاثہ جات کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔ یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعلٰی پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

اس سے قبل 19 فروری کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ خیال رہے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018ء کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 779351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش