0
Friday 22 Feb 2019 11:03

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، پانچوں بچوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق فیصل نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ جمعرات کی شب کوئٹہ سے کراچی آیا تھا، معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ کدھر ٹھرے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوئٹہ سے آنے والی اس فیملی نے صدر کراچی میں واقع ایک ہوٹل سے کھانا کھایا تھا، جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ نجی اسپتال میں 5 بچے جانبر نہیں ہو سکے، تاہم ان کی والدہ 28 سالہ بینا زیر علاج ہیں، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے 9 سال تک ہیں، جن میں ڈیڑھ سالہ عبد العلی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سالہ عالیہ، 7 سالہ توحید اور 9 سالہ سلویٰ شامل ہیں۔ ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بچوں کی موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگتی ہے، متاثرہ فیملی نے صدر میں ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش