0
Friday 22 Feb 2019 12:25

خیبر پختونخوا میں پانی کی بوتلوں پر ٹیکس عائد

خیبر پختونخوا میں پانی کی بوتلوں پر ٹیکس عائد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں زمین سے حاصل ہونے اور اسے بوتلوں میں فروخت کرنے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۫، فیصلے کا ا طلاق 10جنوری سے ہوگا۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے کا ٹیکس لگایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کے ایک کیس کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 10 جنوری سے ہوگا جبکہ بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں اس پر ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 779368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش